اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے دنی دنون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کئی درجن عربی اور اسلامی ممالک کے ساتھ گہرا اور دوستانہ رابطہ ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے کہا کہ اگر چہ بعض عرب اور اسلامی ممالک نے اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اسرائیل کے کئي درجن عربی اور اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔ اس نے کہا کہ عرب ممالک کی قربت اسرائیل کے ساتھ روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ اس سے قبل اسرائيل کے انرجی کے وزير نے کہا کہ کہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ روابط ہیں۔
.......
/169